بھارتیوں نے گدھے کا گوشت کھانا شروع کردیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گدھے کے گوشت  کی ڈیمانڈ میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے،گدھے کا گوشت کھانے والے بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کو جسمانی طاقت ملتی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آندھراپردیش کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چند ماہ میں گدھے کے گوشت کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اسوقت گدھے کا گوشت دیگر جانوروں کے گوشت سے زیادہ  مقبول ہے،گدھے کا گوشت کھانے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ گوشت کھانےسے ان کو زیادہ طاقت محسوس ہوتی ہے۔عام طور پر یہ گوشت دستیاب نہ ہونے پر شہری غیرقانونی طور پر گدھے کا گوشت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے باعث اس کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث آندھرا پردیش میں گدھوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور راجستھان، اترپردیش، تامل ناڈو سمیت دیگر بھارتی ریاستوں سے گدھے منگوائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کے محکمہ خؒوراک کا کہنا ہے کہ گدھے کا گوشت ان جانوروں کی فہرست میں شامل نہیں جن کو کھانے کی اجازت دی جاسکے۔