کرکٹ لیجنڈ Ian Botham کی پوتی 20 سال کی عمر میں ملکہ حسن بن گئی

برطانوی کرکٹ لیجنڈ لارڈ آئن بوتھم کی 20سالہ پوتی ایمانی جینی بوتھم ملکہ حسن بن گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایمانی نے ’مس یارک شائر‘ کے مقابلے میں شرکت کی تھی اور فاتح قرار پائی۔وہ لارڈ آئن بوتھم کے بیٹے لیام بوتھم کی بیٹی ہے۔ ایمانی کا تعلق نارتھ یارک شائع کے شہر رچمنڈ سے ہے اور وہ  نوٹنگھم یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے۔

ایمانی کے والد لیام بوتھم کرکٹ کے ساتھ ساتھ رگبی کے بھی کھلاڑی تھے اور رگبی لیگ بھی کھیل چکے ہیں ۔ایمانی کا بھائی جیمز بھی رگبی پلیئر ہے اور کارڈف بلیوز کی طرف سے کھیلتا ہے۔ایمانی کا کہنا ہے کہ ”مس یارک شائر کا مقابلہ جیتنے کے بعد میں کافی نروس تھی۔ میرے دوست اور فیملی کے لوگ میری اس جیت پر بہت خوش ہیں ۔“