ریلوے پولیس کی طرف سے قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مردہ مسافر اٹھ کر بیٹھ گیا

  ریلوے پولیس نے مسافر کو مردہ سمجھ کر قانونی کارروائی مکمل کر کے بلاول میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ اٹھ بیٹھا، پولیس کو روہڑی سے کوٹری آنے والی موہن جو دڈو ایکسپریس سے نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا۔

ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کے دیگر مسافروں نے اطلاع دی کہ مسافر کئی گھنٹے سے ساکت پڑا ہے۔کوٹری ریلوے تھانے کے صوبیدار نے ایدھی سینٹرکو وائرلیس پر پیغام دیا کہ نامعلوم لاش ملی ہے اور تمام کاغذی کارروائی بھی مکمل کرتے ہوئے لاش  ایدھی ایمبولینس کے ذریعے  بلاول میڈیکل ہسپتال منتقل کردی گئی  جہاں موجود ڈاکٹروں نے جب چیک کیا تو اسی دوران مسافر اٹھ کر بیٹھ گیا، اس نے اپنا نام غلام رسول بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کوٹری کا رہائشی ہے۔