جنوبی کوریا میں بھی بٹ کوئین کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

 گزشتہ روز بٹ کوئین نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے،کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ جنوبی کوریا کے عوام میں بھی اچانک کرپٹو کرنسی کی خرید و فروحت میں انتہائی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے.

 سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی میں چھ فیصد سے زائد کے اضافے سے جمعہ کے روز ایک سکے کی قیمت تقریبا 54 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

 بٹ کوئین کی قیمت میں پچھلے چھ ماہ کے دوران لگ بھگ 360 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کا سبب بڑے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو بتایا جا رہا ہے۔

بٹ کوئین کی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ ایک ٹریلین ڈالر لگایا جا رہا ہے جو ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو جو لگ بھگ 700 بلین ڈالر ہے اور ایپل کی مارکیٹ ویلیو جو قریب دو کھرب ڈالر ہے سے بھی زیادہ ہے تاہم کچھ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ بٹ کوئین کی قیمت میں یہ اضافہ  غیر مستحکم ہے۔