بالآخر شمالی کوریا کی فرسٹ لیڈی منظرعام پر آگئیں

) شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی اہلیہ بالآخر عوام کے سامنے آئی ہیں،پچھلے سال جنوری کے بعد سے کم جونگ ان کی اہلیہ کو نہیں دیکھا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت یا ممکنہ طور پر حاملہ ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھیں۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان کی اہلیہ ری سول کو ان کے شوہر کے ساتھ ایک کنسرٹ میں دیکھا گیا جو کم جونگ ان کے والد اور سابق رہنما کم جونگ اِل کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق ری سول کورونا وائرس کی وبا کی تشویش کی وجہ سے عوامی مقامات پر جانے سے پرہیز کر رہی تھیں اور زیادہ وقت اپنے گھر پر ہی گزار رہی تھیں۔