اٹلی کا سب سے بڑا مافیا باس 79 برس کی عمر میں انتقال کرگیا، یہ کتنا طاقتور تھا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے

 اٹلی  کے سب سے طاقتور مافیا باس رافیل کٹولو 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے طویل عرصے تک جیل کے اندر بیٹھ کر جرائم کی دنیا پر راج کیا۔

رافیل ’پروفیسر‘ کٹولو جو نپولین کیمورہ کے سب سے زیادہ طاقت ور مافیا کنگ تھے ، نے اپنی زیادہ تر بالغ زندگی جیل میں گزار ی۔  وہ بدھ کے روز جیل کے بستر پر 79 سال کی عمر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

رافیل کٹولو  نے جیل میں رہتے ہوئے 80 کی دہائی میں ایک ایسی جنگ شروع کروائی تھی جس میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہوئے۔  انہوں نے جیل کو ہی اپنے دفتر کی شکل دے رکھی تھی جہاں بیٹھ کر وہ نئے ارکان بھرتی کرتے جو جیل سے رہائی کے بعد کٹولو کے ایک اشارہ ابرو پر لاشیں بچھا دیا کرتے تھے۔

ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اٹلی کے وزیر اعظم سے بھی زیادہ طاقتور تھے ، ان کے سیاستدانوں سمیت ہر شعبہ زندگی میں اہم تعلقات تھے۔