خود سے منسوب جعلی فحش ویڈیو، اداکارہ مہوش حیات نے بڑا اعلان کردیا

 پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے خود سے منسوب جعلی فحش  ویڈیو کے معاملے پر قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر ایک خاتون صحافی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ان کے خلاف طویل عرصے سے مہم چلائی جا رہی ہے لیکن اس بار تو حد ہی کردی گئی ہے، اس لیے انہوں نے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی ٹیم اس کیس پر کام کر رہی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کراتی ہیں کہ پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرتی رہیں گی۔

ایک اور ٹویٹ کے جواب میں اداکارہ مہوش حیات نے واضح کیا کہ ان کے خلاف کام کرنے والی لابی جتنا مرضی نیچے گرجائے انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ سچ ہمیشہ سامنے آہی جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے اداکارہ مہوش حیات سے منسوب ایک فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے مہوش حیات نے پہلے بھی ایک ٹویٹ کرکے وضاحت کی تھی۔