بھارت کی جانب سے بنائی گئی کورونا ویکسین کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی،ویکسین واپس بھارت بھجوادی گئی

کورونا وائرس کے خلاف افادیت نہ ہونے پر جنوبی افریقہ نے بھارت سے منگوائی گئی کورونا ویکسین واپس بھجوادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ نے 10 لاکھ ویکسین بھارت سے منگوائی تھیں۔ایک معاہدے کے تحت سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نے آکسفورڈ یو نیورسٹی کی منظور شدہ آسٹرا زینیکا ویکسین بھارت میں تیار کرنے کالائسنس حاصل کیا تھا۔جنوبی افریقہ نےآسٹرازینیکا ویکسین کے 10 لاکھ ڈوز بھارت سے خریدے لیکن ویکسین کورونا وائرس پر بالکل بے اثر ثابت ہوئی۔جس پر  جنوبی افریقہ نے بھارتی سے خریدی گئی ویکسین واپس کرنے کا اعلان کردیا اور ویکسین کی مزید خریداری بھی روک دی ہے۔