معروف اداکارہ جیاخان نے خودکشی کی یا قتل کیا گیا؟ بی بی سی نے نئی ڈاکومنٹری ریلیز کردی

 بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی موت جون 2013ءمیں ہوئی لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہوں نے خودکشی کی یا انہیں قتل کیا گیا۔ اب برطانوی نشریاتی ادارے نے اسی سوال کی گتھی سلجھانے کے لیے 3اقساط پر مبنی ایک ڈاکومنٹری بنا ڈالی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جیا خان کی لاش کمرے سے برآمد ہوئی تھی اور لاش کے پاس سے جیاخان کا ایک خط بھی ملا تھا، جس پر ممبئی پولیس نے اس کی موت کو خودکشی قرار دے دیا تاہم تاہم جیا خان کی والدہ رابعہ خان نے اپنی بیٹی کی موت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کامطالبہ کیا۔

رابعہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی خودکشی نہیں کر سکتی، اسے قتل کیا گیا ہے۔ رابعہ خان کے بقول جیا خان کا اپنے بوائے فرینڈ سورج پنچولی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور سورج پنچولی ہی اس کی موت کا ذمہ دار ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی بی سی کی اس ڈاکومنٹری کی تینوں اقساط ایک ایک گھنٹہ دورانیے کی ہیں جو 11سے 13جولائی تک نشر کی گئیں۔