لاہور میں باپ نے اپنی 2 معذور بیٹیوں کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

 پنجاب کے دارالحکومت میں ایک شخص نے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود سوزی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ساندہ کے علاقے راج گڑھ میں پیش آیا جہاں ضیا نامی شخص نے چھریوں کے وار کرکے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کیا اور اس کے بعد خود کو شدید زخمی کرلیا۔ زخمی باپ کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق معذور بہنوں کی شناخت 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔