بریگزٹ کے اثرات ،برطانیہ سے یورپ جانے والے افراد کے سینڈوچ ضبط کرلیے گئے

بریگزٹ کے بعد حقیقی معنوں میں برطانیہ اور یورپ کے حالات بدلتے دکھائی دینے لگے۔غیر ملکی میڈ یا ادارے نے کسٹم افسران کی فوٹیج نشر کی ہے جس میں بریگزٹ کے بعد کے قوانین کے تحت برطانیہ سے گوشت اور دودھ کی مصنوعات کی ذاتی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے تحت برطانیہ سے کشتی کے ذریعہ یورپ جانے والے ڈرائیوروں سے سینڈوچ ضبط کیے گئے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہائک آف ہالینڈ فیری ٹرمینل پر اہلکار کار اور لاری ڈرائیوروں کو وضاحت کرتے ہیں کہ اب وہ پرانی باتیں نہیں رہیں۔ بریگزٹ کے بعد اب آپ کو ذاتی کھانے والی اشیا یورپ لانے کی اجازت نہیں ہے ، جیسے گوشت ، پھل ، سبزیاں اور مچھلی وغیرہ۔