ایبٹ آباد میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، وجہ کیا بنی؟ جان کر آنکھوں میں آنسو آجائیں

یبٹ آباد کے علاقہ میں دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچے جان کی بازی ہارگئے۔

ایبٹ آباد کےنواحی علاقے منڈیاں پھول گلاب میں سردی کی شدت کے باعث گھر کے تمام افراد ایک ہی کمرے میں ہیٹر چلا کر موجود تھے  اور اس دوران تمام اہل خانہ سو گئے۔صبح ہمسائیوں نے کسی بھی فرد کے گھر سے نہ نکلنے پر  پولیس کو رپورٹ دی ،پولیس نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو تمام اہل خانہ کی موت واقع ہوچکی تھی۔افسوسناک واقعہ سے علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی،اطلاع ملنے پر متوفین کے رشتے دار بھی پہنچ گئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔