پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ‘راست‘ کا اجرا کردیا گیا

 سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک  کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ‘راست‘ کا اجرا کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا کہ راست نظام سے موبائل کے ساتھ رقم ٹرانسفر کی جاسکے گی۔ کیش معیشت کرپشن کی لائف لائن ہے، راست نظام سے کرپشن میں کمی آئے گی اور سرمایہ کاری میں غیر ضروری تاخیر اور مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور سرمایہ کاری کو مزید شفاف بنایا جائے گا۔ راست نظام سے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے اقتصادی اصلاحات پر بات جاری ہے، جلد مارکیٹ اور دنیا کو پروگرام جاری رکھنے کی اچھی خبر دیں گے۔ پاکستان کو اپنا ٹیکس جی ڈی پی تناسب بہتر بنانا ہوگا۔