ویرات کوہلی اور انوشکا شرما والدین بن گئے

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی جس کے بعد مشہور بھارتی جوڑی کو مبارکباد کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اس وجہ سے ہی دورہ آسٹریلیا ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے تھے اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں 11 دسمبر 2017ءکو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور شادی کی تقریب اٹلی میں منعقد ہوئی تھی۔