امن و امان کی صورتحال پر وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا

) وزیراعظم عمران خان نے امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوسوں کے دوران امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی بنائی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید امن و امان کمیٹی کےکنونیئرہوں گے جب کہ وزیرقانون فروغ نسیم، وزیردفاع پرویزخٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی اسلام آباد میں احتجاجوں کے دوران امن و امان پر نظر رکھے گی۔