اسامہ ستی قتل کی جوڈیشل انکوائری مکمل،اے ٹی ایس کے پانچوں اہلکار ذمہ دار قرار

 اسامہ ستی قتل کی جوڈیشل انکوائری مکمل، اینٹی ٹیررازم سکواڈ کے پانچوں اہلکار ذمہ دار قرار، دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں متعلقہ ایس پی اور ڈی ایس پی نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا محمد وقاص نے جوڈیشل انکوائری مکمل کی جو چیف کمشنر نے وزارت داخلہ میں جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ میں انہوں نے اے ٹی ایس کے پانچوں اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اےٹی ایس کمانڈوزکی تعیناتی کارکردگی کی بنیادپرہونی چاہیے، اہلکاروں کوفورسزکے ساتھ مل کرکام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

جوڈیشل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کی خدمات ایس پی کی منظوری کےبغیرنہیں لی جانی چاہئیں، آئی جی ہدایت دیں سنسنی خیزی کےبجائےواقعہ کی تفصیل دیں، متعلقہ ایس پی اورڈی ایس پی نےغیرذمہ داری کاثبوت دیا۔ دونوں افسران کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ملزمان کےخلاف انسداددہشتگردی ایکٹ 1997کےتحت مقدمہ چلایاجائے۔ رپورٹ میں آئی جی وائرلیس سسٹم کی بہتری کےلیےاقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔