پولیس اہلکار نے لفٹ دینے والے شہری کو ہی لوٹ لیا

 بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک پولیس اہلکار نے کار میں لفٹ دینے والے شہری کو ہی لوٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو بھائی بلند شہر سے نوئیڈا جا رہے تھے ، راستے میں امبر بھٹی نامی ہیڈ کانسٹیبل نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ گاڑی روکی گئی تو اہلکار نے ان سے تھوڑی دور تک کیلئے لفٹ مانگی۔ جیسے ہی سفر شروع ہوا تو اہلکار نے ڈرائیونگ کرنے والے بھائی پر بندوق تان لی اور ان سے نقدی اور کاغذات لوٹ کر فرار ہوگیا۔

متاثرہ بھائیوں نے ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف تھانے میں کارروائی کی درخواست دی جس کی تحقیقات میں ہیڈ کانسٹیبل پر نہ صرف ڈکیتی کا جرم ثابت ہوگیا بلکہ اس کا کریمنل ریکارڈ بھی مل گیا۔ ماضی میں بھی ہیڈ کانسٹیبل فائرنگ اور لوٹ مار میں ملوث رہا ہے جس کے باعث اسے فوری طور پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔