شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ،ویڈیو سامنے آگئی

قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے اختتام پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باہر حادثہ ہوا جس میں شعیب ملک کی گاڑی بری طرح متاثر ہوئی ۔شعیب ملک کی سپورٹس کار ریسٹورنٹ کے باہر کھڑی تھی جس سے ٹرک کی ٹکر ہوئی ۔معروف اینکر ناصر بیگ چغتائی نے کہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں شعیب ملک محفوظ رہے البتہ ان کی گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔