کس ملک نے پاکستان کو کتنے فنڈز دیے؟ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی فنڈزکی تفصیلات طلب کرلیں

زیراعظم عمران خان نے غیر ملکی فنڈزکی تفصیلات طلب کرلیں اور ہدایت کی ہے کہ مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں کہ کس ملک نے پاکستان کو کتنے فنڈز دیئے ۔

جیونیوز کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کو ملنے والی رقوم کی تفصیلات کے ساتھ غیرملکی فنڈز خرچ کرنے کی معلومات بھی طلب کرلی ہیں۔چینل کے ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت اقتصادی امور وزیراعظم کو غیرملکی فنڈزسےمتعلق بریفنگ دے گی جو  12 جنوری کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔