چینی کی قیمت کہاں تک جاسکتی ہے؟شوگر ملز ایسویسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ کر آگاہ کردیا

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گنے کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے فی کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ  حکومتی احکامات پر کرشنگ 30 نومبر سے 15  روز قبل شروع کی گئی۔حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مڈل مین کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہو گی،گنے کی قمیت 200 روپے فی من کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو چینی 75 روپے فی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو مگر تمام صوبوں کے کین کمشنر مڈل مین کا کردار ختم کرانے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔ گنے کی فی من قیمت 270 سے 300 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے، چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن  نے اپنے خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان شوگر ملز کو گنے کی حکومتی مقرر کردہ قیمت پر فراہمی یقینی بنائیں۔