وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جانے کے لیے ایئر پورٹ روانہ

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ دورہ کے لیے بنی گالا سے نور خان ایئر بیس کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نورخان ایئر بیس سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں،  وزیراعظم کوئٹہ دورے کے دوران ہزارہ برادری کے قتل ہونے والے کان کنوں کے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔ 

اس سے قبل حکومتی کمیٹی اور ہزارہ برادری کے مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی تو مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم بھی کوئٹہ جانے کے روانہ ہورہے ہیں۔ 

خیال رہے اس سے قبل وزیراعظم نے اپیل کی تھی کہ آپ اپنے پیاروں کی لاشوں کو دفن کر دیں میں جلد آپ کے پاس آرہا ہوں جس پر حکومتی کمیٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان ، سپیکر قومی اسمبلی ، وفاقی وزیر علی زیدی اور زلفی بخاری نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔