ایرانی ایٹمی سائنسدان کا قتل،اسرائیل ہمارے جواب کا انتظار کرے: ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہااسرائیل کے ہاتھوں ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل کی جامع تحقیقات ہورہی ہیں، اسرائیل ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

جیو نیوز کے مطابق ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ  امریکا سے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا ابھی باقی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں قتل کردیا گیا تھا ،جس کے بعد ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا الزام امریکہ پر لگایا تھا اور چند روز قبل قتل کیس کی تحقیقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے لئے ایران کی جانب سے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔