انڈونیشیاءمیں غیر ملکی ایئر لائن کا مسافروں سے بھرا طیارہ لاپتا ہو گیا

انڈونیشیا ءمیں ”سری ویجایا ایئر لائن “ کا مسافرطیارہ لاپتہ ہو گیاہے ،طیارے کا رابطہ دو بج کر 39 منٹ پر منقطع ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق سری ویجایا ایئر لائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777” ایس جے 182 “ نے انڈونیشیاءکے دارلحکومت حکومت جکارتہ سے پونتیانک جانے کیلئے پرواز بھری تھی تاہم پرواز بھرنے کے عین 4 منٹ کے بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے غائب ہو گیا ،طیارے 10 ہزار فٹ بلندی پر تھا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔

بتایا گیاہے کہ سری ویجایا کا طیارہ 26 سال پرانا تھا اور اس نے اپنی پہلی پرواز 1994 میں کی تھی ، طیارے کا رجسٹریشن نمبر PK-CLC (MSN 27323) ہے ۔انڈونیشیاءکی وزارت برائے ٹرانسپورٹیشن کی ترجمان ادیتا اراوتی نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے ،ان کا کہناہے کہ طیارے سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔