ہوس کی تمام حدیں پار ہو گئیں، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

 کاہنہ میں 5 سالہ بچے کی لاش ملنے کے معاملہ میں انتہائی سنگین اور ناقابل یقین انکشاف ہوا ہے کہ بچے سے زیادتی کرنے والا اس کا سگا بھائی ہی ہے جس نے زیادتی کے بعد اسے قتل کر دیا۔ 

نجی خبر رساں ادارے سٹی 42 کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بڑے بھائی فیضان نے چھوٹے بھائی ارسلان کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے ارسلان سے زیادتی کا انکشاف ہوگیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سگے بھائی فیضان نے سر میں بوتل اور اینٹ مار کرچھوٹے بھائی کو قتل کیا جبکہ پولیس نے بچے کو زیادتی کے بعدقتل کرنیوالے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا جس نے چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق پنجاب فرانزک کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے