کرک میں مندر مسمار کرنے کا معاملہ، مرکزی ملزم گرفتار

پولیس نے کرک میں مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اب تک گرفتارہونے والے افراد کی تعداد 110 ہوگئی۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق انسکپٹرجنرل خیبرپختونخوا پولیس ثنااللہ عباسی کا کہنا ہے کہ کرک میں مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم مولانا فیض اللہ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے مندر مسمار کرنے کے لیے لوگوں کو اکھٹا کرنے میں معاونت کی تھی جبکہ مندر مسمار کرنے میں ملوث 110 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا تھا۔