چاروں صوبوں کی جیلوں میں کورونا وائرس میں مبتلا کتنے قیدی موجود ہیں؟وفاقی محتسب کی رپورٹ سامنے آگئی

 وفاقی محتسب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کورونا کا شکار سینکڑوں  قیدیوں کے جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس پر وفاقی محتسب نے آٹھویں پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ کی جیلوں میں سب سے زیادہ 291 کورونا مثبت قیدی موجود ہیں،خیبرپختونخوامیں 126، بلوچستان میں 80 اور پنجاب کی جیلوں میں 3 کورونا مثبت قیدی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان کے علاوہ تینوں صوبوں کی جیلوں میں استعداد سے زیادہ قیدی ہیں جبکہ سب سے زیادہ خواتین پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں۔

وفاقی محتسب نے تمام صوبوں میں ہر  ضلع اور اسلام آباد میں جیل قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں خواتین، کمسن اور نشے کے عادی قیدیوں کیلئے الگ جگہ مختص ہونی چاہیے، ان کی فلاح اور تعلیم کیلئے مناسب انتظام کیا جائے۔