مریم نواز نے سانحہ مچھ کے متاثرین کو عمران خان والا مشورہ دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ہزارہ برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کو دفنادیں،وزیراعظم کے آنے کا انتظار نہ کریں.

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں مچھ میں وزیراعلی بلوچستان کو  ڈھونڈتی رہی مگر مجھ کو وزیراعلی نظر نہیں آئے صرف ان کی ٹویٹس نظر آئیں۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کسی کو این آر او دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔آج پی ڈی ایم یا سیاست سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گی۔

مریم نوازنے کہا کہ دہشتگردی کا تحفہ مشرف سےملا،نوازشریف حکومت نےملک سےدہشتگردی ختم کی۔22 کروڑ عوام کی تقدیرایسے شخص کےحوالے کردی گئی ہےجس نےمعیشت کوتباہ کردیا۔سیاست قوم اورعوام کی خدمت کا نام ہے،وزیراعظم کےپاس کتوں سےکھیلنےاورڈرامےدیکھنے کاوقت ہے،متاثرین سےبات کرنیکا نہیں۔وزیراعظم صاحب یہ اگرآپ کی توہم پرستی ہے تووہ وجہ بھی بتادیں۔