‘لیڈرجذبات یا اپوزیشن کے پریشر میں آ کر فیصلے نہیں کرتے’ شہبازگل بھی وزیراعظم کے دفاع میں آگئے

 معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم کے بیان کے دفاع میں آگئے، ان کا کہنا تھا کہ لیڈر جذبات میں یا اپوزیشن کے پریشر میں فیصلے نہیں کرتے۔ 

ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لیڈر ایسے فیصلے کرتے ہیں جن کے دوررس نتائج ہوتے ہیں۔عبدالخالق ہزارہ چئیرمین ہزارہ پارٹی کے بیان سے ساری بات واضح ہو گئی کہ لواحقین دوسرے دن سے مییتوں کو دفنانا چاہ رہے ہیں۔ ان نے الزام عائد کیا کہ کچھ اور لوگ ہیں جو اس پر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان احمد خان نیازی نے کہا تھا کہ ہزارہ برادری کے تمام مطالبات مانے جاچکے ہیں لیکن ان کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم آئیں گے تو پھر لاشوں کی تدفین ہو گی۔ تمام مطالبات تسلیم کرنے کے بعد وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ایک ہفتے سے ہزارہ برداری کے مظاہرین سانحہ مچھ کے شہداء کی لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔