فردوس شمیم مستعفی لیکن اب ان کووزیراعظم کے قریب کونسا عہدہ دیا جائے گا ؟ پتا چل گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفیٰ ہو گئے ہیں لیکن اب ذرائع بتا رہے ہیں کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کا سندھ افیئرز پر فوکل پرسن بنانے کی پیشکش کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیاہے ، فردوس شمیم نے قیادت کی جانب سے استعفیٰ طلب کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ 24 سال سے پارٹی کے ساتھ ہوں اور دوسری باراستعفیٰ مانگا گیاہے۔

فردوس شمیم کو سندھ افیئر ز کیلئے وزیراعظم کا فوکل پرسن بنائے جانے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ فردوس شمیم سے گزشتہ سال 30 ستمبر کو بھی استعفیٰ طلب کیا گیا تھا ، وفاقی حکومت کے کلاف متنازعہ بیان اور خراب کارکردگی استعفے کی وجہ بنی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فردوس شمیم نقوی کی جگہ سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔