سپین میں پاکستانی سیاستدان کے نام سے منسوب گلی

سنہ2007ءمیں عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل ہوئیں تو دنیا بھر کی طرح سپین کے عوام بھی اس قتل پر رنجیدہ تھے اس حوالے سے معروف سیاحتی شہر بارسلونا کے علاقے سانت اندریا دے بسوس کی بلدیہ نے اپنے منصوبے “گلیاں خواتین کے نام پر “ کے تحت بے نظیر بھٹو کے نام سے لا مینا میں ایک گلی منسوب کی۔گلی کے قیام سے قبل دنیا بھر کی چودہ معروف خواتین کے نام پر ووٹنگ ہوئی ،جس میں زیادہ ووٹ حاصل ہونے پر بے نظیربھٹوکے نام سے گلی کوہمیشہ کے لیے منسوب کر دیا گیا۔بے نظیر بھٹو نے ستمبر 1994میں بطور وزیر اعظم ،سپین کا دورہ بھی کیا تھااور سپین کے دارلحکومت میڈرڈ،قرطبہ غرنادہ سمیت دیگرتاریخی مقامات کی سیر بھی کی تھی۔