سانحہ مچھ پر عمران خان کے بیان پر مریم نوازبھی میدان میں آگئیں، کھری کھری سنادیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان بے حس اور بزدل ہیں،حکومت کی ناکامی کی وجہ سےمچھ میں دہشت گردی کاواقعہ پیش آیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ متاثرین چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آئیں اورپھروہ اپنےپیاروں کی تدفین کریں،متاثرین عمران خان سےکچھ نہیں مانگ رہےوہ چاہتےہیں انکےسروں پرشفقت کاہاتھ رکھا جائے،ہم تسلی اوردلاسہ دینےکےعلاوہ کیاکرسکتے تھے،کچھ متاثرہ خواتین نےکہاکہ اب انکے گھرمیں کوئی مردنہیں جوجنازے اٹھائے،پوری قوم سوگ کی حالت میں ہے،ہزارہ برادری کےدردکومحسوس کیاہے،ہزارہ متاثرین سے ملاقات میں جومناظرکل دیکھے دل دہل گیاہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان مظلوموں سے ضد لگا کر بیٹھے ہیں،اگر تب تکبر اور ہٹ دھرمی کا کوئی چہرہ ہوتا تو عمران خان جیسا ہوتا،وزیراعظم کے لئے صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے،ہمیں بھی سیکیورٹی کلئیرنس نہیں ملی تھی مگر ہم گئے،متاثرین عمران خان سے کچھ نہیں مانگ رہے،عمران خان بزدل ہیں،عمران خان صاحب کو اللہ کو جواب دینا ہوگا،جب اپوزیشن میں تھے تو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے،قوم عمران خان اور اس کے سلیکڑز سے جواب مانگ رہی ہے۔