بلوچستان کے حالات خراب ہونے میں بھارت کا ہاتھ ہے: اعجاز احمد شاہ

 وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سمیت پوری پاکستانی قوم سانحہ مچھ پر غمزدہ ہے، بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ننکانہ صاحب  میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانکا کہنا تھا کہ ملک بھر سے منشیات کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ملک میں 33 فیصد افراد منشیات کے استعمال کی وجہ سے ذہنی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں، منشیات فروشی پر قابو نہ پایا گیا تو آئندہ سات سالوں کے اندر بچوں میں بیماریوں کی شرح میں 50 فیصد اضافہ ہو جائے گی۔

 وزیراعظم عمران خان کی کئی سال پہلے کی گئی  پیشگوئی کے مطابق ساری اپوزیشن ان کی مخالفت میں اکٹھی ہو گئی ہے۔ پورے ملک سے منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی، ہر پاکستانی منشیات کے خاتمے کے لئے اداروں اور حکومت کا ساتھ دے۔