آج یا کل تک وزیراعظم کو کوئٹہ آنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کروں گا: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں لواحقین اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، آج یا کل رات تک وزیراعظم سے رابطہ کرکے انہیں کوئٹہ آنے پر آمادہ کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو کل تک ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان میں ہزارہ برداری کو نشانہ بنایا گیا، گزشتہ دو تین سال سے واقعات میں کمی آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے مطالبات کی فہرست دی گئی تھی جن میں سے کچھ مطالبات وفاق سے متعلق تھے اور کچھ صوبائی حکومت سے متعلق تھے۔جام کمال نے کہا جومطالبات صوبائی حکومت سے متعلق تھے وہ منظور کر کے ان پر عملدرآمد کر دیا گیاہے باقی مظاہرین چاہتے ہیں کہ وفاق سے متعلق مطالبات پر ہم وفاق سے بات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سیاسی لحاظ سے وزیراعظم نہیں آرہے۔