کانگریس کی جانب سے جوبائیڈن کی جیت کے اعلان پر ٹرمپ پھر بول پڑے ، پیغام جاری کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے جوبائیڈن کی جیت کی توثیق ہونے کے بعد ’ پینترا ‘ بدل لیاہے اور وہ اقتدار کی منتقلی پر راضی ہو گئے ہیں، ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ20 جنوری کو اختیارات منظم طریقے سے منتقل کر دیئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیاہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ” حالانکہ میں الیکشن کے نتائج سے کسی صورت بھی متقق نہیں ہوں لیکن اس کے باوجود بھی 20 جنوری کو اقتدار کی منظم منتقلی عمل میں لائی جائے گی ۔“ٹرمپ کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ میں نے ہمیشہ کہاہے کہ ”ہم اپنی لڑائی جاری رکھیں گے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف قانونی ووٹ ہی گنتی کیے جائیں ، امریکہ کو پھر سے عظیم بنانے کیلئے ہماری لڑائی کا ابھی صرف آغاز ہواہے ۔“

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے حمایتوں کے کانگریس پر حملے کے باعث جوبائیڈن کی جیت کی توثیق کا عمل کئی گھنٹے تک رکا رہا لیکن کیٹپل ہل کو کلیئر کروانے کے بعد نائب صدر مائیک پینس کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس پھر سے شروع ہوا اور الیکٹور ل ووٹس کی توثیق کی گئی جس میں جوبائیڈن 306 اور ٹرمپ 232 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔