پی ٹی وی حملہ کیس، شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک اور دیگر کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور

پی ٹی وی حملہ کیس، شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک اور دیگر کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور

انسداد دہشتگردی عدالت میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرکےخلاف پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے کی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک اور دیگر کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظورکرلیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائرکردی گئی،عدالت نے پی اے ٹی کارکنوں کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 فروری تک جواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی ۔