پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات،تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انٹرا پارٹی انتخابات میں دوبارہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے خلاف انتخاب لڑنے کے لیے کسی نے کاغذاتِ نامزدگی ہی جمع نہیں کروائے تھے۔ نیّر بخاری پارٹی کے سیکریٹری جنرل، فیصل کریم کنڈی سیکریٹری اطلاعات جبکہ رخسانہ بنگش سیکریٹری فنانس منتخب ہوئیں ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری  کے ساتھ ساتھ دیگر تمام عہدیدار بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے، ان عہدوں پر بھی انتخابات کے لیے کوئی امیدوار مدِمقابل نہیں تھا۔