پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ایک سال میں چالانوں کی مد میں کتنے کروڑ اکھٹے کرلیے؟ رپورٹ جاری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سال2020 کا ای چالان ڈیٹا جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایک سال میں 19 لاکھ 86 ہزار464 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے، ای چالاننگ کی مد میں 19کروڑ 27 لاکھ 39 ہزار 400 روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ایک سال میں  24 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایک سال میں 19 لاکھ 86 ہزار464 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئےجن میں گاڑیوں کے 9 لاکھ 99 ہزار398  موٹرسائیکل و رکشوں کے 9 لاکھ 49ہزار436،کمرشل گاڑیوں کے 37 ہزار630 الیکٹرانک چالان بھیجے گئے۔ایک سال میں ای چالان جرمانے کی صورت میں 19کروڑ 27 لاکھ 39 ہزار 400 روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے۔جن میں سے گاڑی مالکان نے 15کروڑ 97لاکھ 92 ہزار 700 روپے جرمانہ ادا کیا۔موٹرسائیکل و رکشہ مالکان نے 2کروڑ 63 لاکھ 91ہزار 200 روپے جرمانہ ادا کیا۔کمرشل گاڑیوں کے مالکان نے 65 لاکھ 55ہزار 500 روپے چالان کی مد میں جمع کروایا۔