پاکستان اتنا غریب نہیں تھا جتنا ماضی کی حکومتوں نے کر دیا: شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نےایک خاص طبقے کو فائدہ پہنچایا، پاکستان اتنا غریب نہیں تھا جتنا اس کو کر دیا گیا، بدقسمتی سے ماضی میں ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوئی، پہلی بار کوئی حکومت غریب آدمی کا سوچ رہی ہے۔ 

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکی وجہ سےپوری دنیامتاثرہوئی،عمران خان نےہمیشہ غریب طبقےکاسوچا،غریب طبقےکوسہولتیں دیناوزیراعظم کی ترجیح ہے، احساس پروگرام،لنگرخانے، پناہ گاہ سینٹرکوعالمی اداروں نےسراہا۔ وزیراعظم ترقیاتی عمل میں پسماندہ علاقوں کوساتھ لےکرچلناچاہتےہیں۔ 

شبلی فراز نے کہا کہ یہ نہیں کہاجاسکتا کہ ملک دہشت گردوں سےپاک ہوچکاہے، ملک دشمن عناصر ابھی بھی موجود ہیں جو نقصان پہنچانے کی تاک میں رہتےہیں ، ہمیں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا ہے۔