وفاقی وزیر نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کی تعریف کردی

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم اوربلاول کا بلوچستان جانا اچھی بات ہے،وزیراعظم کو مچھ واقعہ کا بہت افسوس ہے،ایسے معاملات پرمسقتل حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

سمانیوز کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کومچھ واقعہ کا بہت افسوس ہے، اس معاملے کےڈانڈے پاکستان کےاردگرد کےمعاملات سے ملتے ہیں ۔بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت کے قدموں کے نشان ہیں،پاکستان کے تمام سیاستدان ان معاملات پر یکجہتی کا اظہار کریں،وزیراعظم کا دن رات مچھ واقعے پر فوکس ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کی بنوں کی میٹنگ میں پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نہیں گئیں۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )سینیٹ الیکشن کیلئے بنی تھی اور اب ختم ہوگئی۔پیپلز پارٹی سینیٹ میں دوسری بڑی جماعت ہوگی اورکیاوہ پاگل ہے کہ وہ سسٹم ختم کرنے کی بات کریں؟اس لئےصرف نواز شریف،مریم نواز اور فضل الرحمان سسٹم کوختم کرنےوالی بات کرتے ہیں جبکہ شہباز شریف اوران کے کچھ ساتھی بھی نہیں چاہتے کہ سسٹم ختم ہو۔