وزیر اعظم کی اقتصادی ڈپلومیسی کو ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت ، ڈاکٹر معید یوسف کو اہم ذمہ داری سونپ دی

وزیر اعظم  عمرا ن خان نے اقتصادی ڈپلومیسی کو ترجیحی  بنیادوں پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم   کی زیر صدارت  اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی  کا اجلاس منعقد ہوا۔ معاون خصوصی ڈاکٹرمعید یوسف نے وزیر اعظم کو اقتصادی ڈپلومیسی سے متعلق اقدامات پر بریف کرتے ہوئے  کمیٹی کو تفصیلات دیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو اقتصادی سفارتکاری کا فوکل پرسن مقرر کر دیا۔ اکنامک آؤٹ ریچ ایپیکس کمیٹی اقتصادی سفارتکاری کو یقینی بنائے گے۔