وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے شیڈول سے جلد آگاہ کر دیا جائےگا: شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کاکہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان ہزارہ برداری کی دادرسی کے لیےضرور کوئٹہ جائیں گے، ان کے دورہ  کے شیڈول سے جلد میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ پوری قوم کو مچھ واقعہ پر افسوس ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، اسی لیے مچھ میں ہزارہ برداری کو نشانہ بنایا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان مظاہرین کے پاس اظہار یکجہتی کےلیے گئے تھے لیکن مظاہرین نہیں مانے اور ان کا مطالبہ تھا کہ بلوچستان حکومت مستعفی ہوجائے۔