‘وزیراعظم اب جادو ٹونے سے بھی حکومت نہیں بچا سکتے’عظمی بخاری کا حیران کن دعوی

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ جادو ٹونے سے اپنی حکومت بچا لیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، اب گھر جانا ان کا مقدر ٹھہر چکا۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے عظمی بخاری نے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مزاج میں تعزیت کرنا نہیں ہے، شاید ان کو مرنا بھول گیا ہے، 11 لاشیں عمران خان کا انتظار کررہی ہیں لیکن عمران خان کی انا کی قیمت ان شہیدوں کی لاشوں سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مچھ برداری کاسانحہ انتہائی قابل مذمت ہے اور پورا ملک ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، اشتعال دلانا خطرناک ہوتا ہے، اس لیے اپوزیشن کو چاہیے کہ مچھ واقعہ پر سیاست سے گریز کریں اور قومی مفادات میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے وزیراعظم سکیورٹی رسک کی وجہ سے اپنا دورہ ابھی ظاہر نہ کررہے ہوں لیکن اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کل کوئٹہ جائیں گے۔