‘وزیراعظم آکر ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں’ مریم نواز کا مطالبہ

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کوئٹہ آکر مچھ سانحہ کے لواحقین کے سرپر ہاتھ رکھیں,  لوگوں کے غم میں شریک ہوناآپ کی ذمہ داری ہے, عمران خان اپنے بچوں کو سامنے رکھ کر ان کی تکلیف محسوس کریں، آپ ایک باپ اور بہنوں کے بھائی بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز مچھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کوئٹہ پہنچیں اور وہاں  انہوں نے دھرنے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ہزارہ برادری کےساتھ کھڑی ہے، آپ کےپیارےآپ سےچھین لیےگئے، ایک بچی ٹی وی پرکسی بےحس کوپکاررہی تھی لیکن افسوس جس کو پکارا جارہا ہے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ 

مریم نواز نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ خدا کے لیے ریاست کےشہریوں کوتحفظ دیاجائے، ریاست ماں جیسی ہوتی ہےآپ نےیہ حق ادانہیں کیا.   کیاہزارہ برادری کی لاشوں سےآپ کی انابڑی ہے؟ ہزارہ کےلوگوں کوآزادانہ نقل وحرکت کی اجازت نہیں، ہزارہ برادری کے دو ہزارسےزائدلوگ شہیدہوچکےہیں۔