نشے کی لت پوری کرنے کے لیے ملزم نے بوڑھے میاں بیوی کو قتل کردیا

انویسٹی گیشن پولیس ملت پارک نے معمر میاں بیوی کوسر پر ہتھوڑے مار کرقتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم نے نشے کی لت پوری نہ ہونے پر رقم کے حصول کے لئے میاں بیوی کو قتل کیا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کے مطابق ملزم نے ڈیڑھ ماہ قبل 80سالہ محمد انور بٹ اور اس کی بیوی نسیم کوثر کو ہتھوڑوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔  ملزم نشے کا عادی ہے اور اپنی لت کو پورا کرنے کے لیے رقم لوٹنے کی نیت سے مقتولین کے گھر میں داخل ہوا،ملزم جانتا تھا کہ مقتولین کے دونوں بیٹے بیرون ملک رہائش پذیر ہیں اور میاں بیوی گھر میں اکیلے ہی رہتے ہیں۔ ملزم شہباز عرف پاشا نے مقتولین کے اکیلے ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے رقم لوٹنے کے لیے قتل کے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا۔ملزم مقتولین کے سروں میں ہتھوڑیاں مار کر قتل کرنے کے بعد ڈیڑھ دو گھنٹے گھر میں ہی موجود رہا اور موقع دیکھ کر وہاں سے فرار ہو گیا۔