مچھ واقعہ انتہائی افسوسناک ، وزیراعظم کو سخت سردی میں بیٹھے ورثا کے سرو ں پر ہاتھ رکھنا چاہئے،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ مچھ واقعہ انتہائی افسوسناک اوردل دہلا دینے والا ہے ، وزیراعظم کو سخت سردی میں بیٹھے ورثا کے سروں پر ہاتھ رکھناچاہئے ۔

کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ یہ سب کچھ ان لوگوں کے ساتھ بہت پہلے سے ہوتاآرہاہے،مچھ واقعہ قومی سانحہ ہے اس پر سیاست نہیں کرناچاہتی،ان کاکہناتھا کہ لواحقین حکومت کی طرف سے دادرسی کاانتظارکررہے ہیں ،مچھ واقعے کے بعد پوری قوم سوگوار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی کرسی پر آپ کو بٹھادیاگیامگرآپ کو قوم کا احساس نہیں ،وزیراعظم خودنہیں جارہے اپنے وزراءمشیروں کو بھیج رہے ہیں ۔

مریم نواز کاکہناتھا کہ وزیراعظم کوکوئی خوف ہے تو ایسی صورتحال میں جھکناچاہئے ،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ جاکرورثا سے استدعا کروں گی کہ اپنے پیاروں کی تدفین کریں،مچھ واقعے کے متاثرین کے دکھوں کا مداوانہیں کیاجاسکتا۔