“مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں” ہنگاموں پر نو منتخب صدر جوبائیڈن نے مظاہرین سے اپیل کردی

 کیپٹل ہل پردھاوے سے متعلق نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،امریکی نمائندگان کوہراساں کیا گیا، یہ کیسا احتجاج ہے؟ مظاہرین فوری طور پر واپس چلے جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے کیپٹل ہل پرہونے والے مظاہروں کوڈرامہ قراردیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی موجودہ صورتحال دیکھ کربہت دکھ ہوا، آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں۔بائیڈن کے خطاب کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی۔ اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ حامیوں سے محبت ہے، قانون کوہاتھ میں نہ لیں، اپنے گھروں کوواپس چلے جائیں، میں آپ کی تکلیف اورناراضگی جانتا ہوں۔