مریم اور بلاول سیاسی بونے ہیں عمران خان کو چیلنج نہیں کر سکتے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول سیاسی بونے ہیں عمران خان کو چیلنج نہیں کر سکتے، تمام پارٹیاں مل کربھی عمران خان کیلئے کوئی چیلنج نہیں بناسکیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے اپنے مفادات ہیں تینوں جماعتیں عمران خان کوگرانے کیلئے آج اکٹھی ہو گئیں تاہم تمام پارٹیاں مل کر بھی عمران خان کیلئے کوئی چیلنج نہیں بناسکیں، پہلے دن کا کہا تھا پی ڈی ایم ناکام ہوگی کیونکہ بیانیے میں دم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ 100 فیصد ہونے چاہئیں، ہماراسسٹم ایساہے کہ اپوزیشن کے بغیرکچھ نہیں کرسکتے،پہلے دن سے مؤقف تھا کہ نواز شریف کوباہرنہیں جانے دیناچاہیے، نوازشریف کے باہرجانے کی وجہ سے ہماری احتساب کی بنیادیں ہل گئیں، شہبازشریف کونیب نے گرفتار کیا،ن لیگ کی اندرونی سیاست بھی ہے، شہبازشریف کی گرفتاری کی وجہ سے مریم نواز کو فائدہ ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں وزیراعظم عمران خان کے سیاسی قدکے برابرکوئی نہیں، مریم نوازاوربلاول بھٹو نے زندگی میں کوئی اچھاسیاسی کام نہیں کیا، مریم نوازنے توکچن کی خریداری نہیں کی ہوگی وزیراعظم کی خواہشمند ہیں ان لوگوں کیلئے ملکی مفادایک دھیلے کانہیں،صرف ذاتی مفاد ہے، مریم اوربلاول نے ایسا کیا کیا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسائل بہت گھمبیرہیں جنہیں حل کرنے میں وقت لگے گا پہلے کہاجاتاتھاکہ کوئی کھاتاہے تولگاتابھی ہے، پہلی مرتبہ عمران خان آئے جنہوں نے کہاکوئی نہیں کھائیگا ،عمران خان نے کہاسب لگائیں گے کوئی نہیں کھائیگا۔