لڑکی کی قبر کھود کر ملزمان جسم کے مختلف اعضا کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے

 بھارت میں درندگی اور سفاکیت کے ایک الم ناک واقعے میں نامعلوم افراد ایک مسلمان لڑکی کی قبر کھود کر ملزمان نے لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے جسم کے مختلف اعضا کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع بانکا میں پیش آیا جہاں درندوں نے مردہ لڑکی کو قبر سے نکالا اور لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے جسم کے مختلف اعضا کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے، دل دہلا دینے والے واقعے نے علاقے میں خوف طاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق قبر کے باہر لڑکی کے جسم کی باقیات ملیں جہاں سر، ہاتھ، پاﺅں اور دل سمیت دیگر اعضا غائب تھے، اہل خانہ نے لاش کو دوبارہ دفنا دیا۔ 16 سالہ عابدہ نامی لڑکی کا انتقال یکم جنوری کو ہوا تھا جس کے بعد یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔