لاہور:ایف آئی اے کی کارروائی ، گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ گرفتار

لاہورمیں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ۔

ایف آئی اے کاکہناہے کہ ملزمان کو جناح ہسپتال لاہور کے قریب سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان شہریوں کے گردے خرید کر مہنگے داموں فروخت کرتے تھے،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔