فیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم عمران خان پر کرپشن کیلئے فرنٹ مین رکھنے کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نےوزیراعظم عمران خان پرمعیشت سےتعلق رکھنے والی ہر وزارت میں فرنٹ مین رکھنے کا الزام لگادیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نےمراد سعید کو کرپشن میں عمران خان کا فرنٹ مین قراردیتےہوئےکہاکہ وفاقی وزیرنےسوالات کےڈرسےصحافیوں کےبغیر پریس کانفرنس کی،وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کی گواہی بلین ٹری سونامی اور پشاور بی آر ٹی منصوبے دے رہے ہیں،مراد سعید کی مضحکہ خیز گفتگو دراصل عمران خان کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں معیشت سے تعلق رکھنے والی ہر وزارت میں وزیر اعظم نے فرنٹ مین رکھے ہوئے ہیں،اسلام آباد کی ہر شاہراہ نالائق وزیر اعظم کے نعروں سے گونج رہی ہے، فنی گالا محل کی ہر اینٹ کرپشن کا پتہ دے رہی ہے،مراد سعید اربوں کھربوں کی باتیں کرکے عمران خان کا ہی دل جیت سکتے ہیں،قوم ابھی تک مراد سعید کے 200 ارب ڈالر کے وطن واپس آنے کا انتظار کررہی ہے۔